21 دسمبر 2010 - 20:30

اس بار عراق کے پارلیمانی انتخابات کے بعد 289 دن گذر کر ہی عراقی نمائندے تشکیل حکومت کی مہم سرکرنے میں کامیاب ہوئے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی کی کابینہ نے انتخابات کے 289 روز گذرنے اور متعدد اجلاسوں اور مذاکرات کے سینکڑوں ادوار کے بعد آخر کار عراقی پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لےلیا ہے پارلیمان کی اکثریت نے نئی حکومت کی حمایت کی ہے۔ عراقی کابینہ کی اراکین:وزیر اعظم: نوری المالکی نائب وزیراعظم اول: روژ نوری شاویس (کردستان الائنس) نائب وزیر اعظم دوئم: صالح المطلک (العراقیہ الائنس)توانائی کے امور میں نائب وزیر اعظم سوئم: حسین الشہرستانی‌ (تحالف الوطنی الائنس) وزارتیں: 1_ وزیر امورخارجہ: ہوشیار زیباری (کردستان الائنس) 2_ وزیر خزانہ: رافع العیساوی (العراقیہ الائنس ‌) 3_ وزیر تیل: عبدالکریم اللعیبی (قومی اتحاد الائنس) 4_ وزارت دفاع کا قلمدان وقتی طور پر وزیر اعظم نوری المالکی کے پاس رہے گا۔ 5_ وزارت داخلہ کا قلمدان وقتی طور پر وزیر اعظم نوری المالکی کے پاس رہے گا۔6_ وزیر تعلیم و تربیت: محمد تمیم (العراقیہ‌ الائنس) 7_ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی: عبدالکریم السامرائی (العراقیہ الائنس‌) 8_ وزیر ٹیلی مواصلات: محمد علاوی (العراقیہ‌ الائنس) 9_ وزیر ثقافت: سعدون الدلیمی (جبہة‌ الوسط الائنس) 10_ وزیر اعلی تعلیمات: علی الادیب (قومی اتحاد الائنس) 11_ وزیر کھیل و امور جوانان: جاسم محمد جعفر (تحالف الوطنی الائنس)12_ وزیر انصاف: حسن الشمری  (تحالف الوطنی)13_ وزیر صحت: مجید حمید (کردستان الائنس) 14_ وزیر انسانی حقوق: محمد شیاع (تحالف الوطنی الائنس)15_ وزیر برقیات: اس وزارت کا قلمدان وقتی طور پر نائب وزیر اعظم حسین الشہرستانی کے پاس رہے گا (تحالف الوطنی الائنس)16_ وزیر امیگریشن و بیرون ملک مقیم عراقی: دیندار نجمان (کردستان الائنس) 17_ وزیر قومی مصالحت: عامر الخزرجی (تحالف الوطنی الائنس)18_ وزیر ماحولیات: کورکیس صلیوہ‌ (عیسائی اقلیت) 19_ وزیر رہائش و شہری ترقی (ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ): محمد الدراجی (تحالف الوطنی الائنس)20_ وزیر صنعت: احمد ناصر الکربولی (العراقیہ الائنس)21_ وزیر مواصلات: ہادی العامری (قومی اتحاد الائنس) 22_ وزیر تجارت: سامی عسکری (قومی اتحاد الائنس) 23_ وزیر زراعت: عزالدین الدولہ‌ (العراقیہ الائنس)24_ وزیر پانی: مہند السعدی (قومی اتحاد الائنس) 25_ وزیر بلدیات: عادل مہودر (تحالف الوطنی)26_ وزیر سیاحت و آثار قدیمہ:  لواء سمیسم (تحالف الوطنی)27_ علی دباغ وزیر مملکت برائے اطلاعات و ترجمان حکومت عراق (قومی اتحاد الائنس) 28_ صفاء الدین الصافی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور (تحالف الوطنی الائنس) 29_ حسن الساری وزیر مملکت (تحالف الوطنی الائنس)30_ صباح مزاحم وزیر مملکت (تحالف الوطنی الائنس)31_ نورہان مظہر وزیر مملکت برائے گورنریٹس (ترکمن محاذ) 32_ علی السجری: وزیر مملکت برائے امور خارجہ (جبہۃ الوسط الوطنی)33_ فریاد رواندزی وزیر مملکت (ائتلاف کردستان الائنس) 34_ شہ‌وبو عسکری: وزیر مملکت برائے امور نسواں (کردستان الائنس)35_ یاسین حسن وزیر مملکت برائے سول سوسائٹی (ائتلاف کردستان الائنس) 36_ شیخ حسین الشعلان وزیر مملکت برائے امور قبائل (تحالف الوطنی الائنس)37_ وزرات قومی سلامتی کا قلمدان وقتی طور پر وزیر اعظم نوری المالکی کے پاس رہے گا۔

.........

/110